امریکا کی جانب سے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی عارضی طور پر روکنے کے فیصلے پر اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کا ردعمل سامنے آگیا۔ بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل ہر صورت لڑے گا، اگر ہمیں تنہا کھڑا ہونا پڑا تو ہم تنہا کھڑے ہوں گے اور آخری حد تک لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے کم وسائل میں بھی لڑیں گے۔









