رہبر انقلاب اسلامی نے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی سے ملاقات میں فرمایا ہے کہ کرد برادری ہمارا حصہ ہے- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تخلیقات و تالیفات اور آثار کی نشرو اشاعت کے مرکز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہفت روزہ ” خط حزب اللہ ” نے پیر 6 مئی کو رہبر انقلاب اسلامی سے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی کی ملاقات کی تفصیل شائع کی ہے









