امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ان کے ساتھ کام کرنے والی معاون خصوصی نے اپنے تجربات سے عدالت کو آگاہ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر میڈلین ویسٹر ہاؤٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹوئٹس کے حوالے سے مجھے خود لکھنے کے بجائے نوٹس لینے کو ترجیح دی پھر وہ انہیں کاغذ پر ایڈٹ کر کے بھیجتے تھے۔









