بارہ بنکی: بارہ بنکی ضلع کے تھانہ سترکھ میں مینول انٹلیجنس کی بنیاد پر تین شاطر چوروں ادت کمار ولد رام کشور ساکن موضع ماڑھن مئو خردتھانہ ششانت گولف سٹی ضلع لکھنؤ ،گرجاشنکر ولد رام کشور راوت ساکن موضع تندوانی تھانہ سترکھ ضلع بارہ بنکی اور اروند کمار ولد گیا پرساد ساکن موضع بدھوکھیڑا تھانہ ششانت گولف سٹی ضلع لکھنؤ کو نہر پلیا موضع تندوانی تھانہ سترکھ سے گرفتار کیاگیاہے۔
ملزمین کے قبضہ ؍نشان دہی پر چوری کی چار عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تھانہ سترکھ پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمین کا ایک منظم گروہ ہے جو ضلع بارہ بنکی اور آس پاس کے اضلاع میں چوری کی واردات کوانجام دیتے ہیں،گرفتار ملزمین کے ذریعہ اسپلینڈر موٹرسائیکل کو قریب دودن قبل موضع بھوجپور تھانہ سترکھ واقع کھیت سے چوری کرنا تسلیم کیاگیا۔
جس کے بارے میں تھانہ سترکھ پر مقدمہ درج ہےاور دیگر موٹرسائیکلوں کو مختلف مقامات سے چوری کرنا تسلیم کیاگیا ہے جس کے بارے میں معلومات کی جارہی ہے۔