مہندی کا استعمال آرائش حسن کیلئے توصدیوں سے کیاجا رہاہے لیکن مہندی کے اور بھی کئی فوائد ہیں۔ خواتین مہندی کا استعمال قدیم زمائے سے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کرتی آتی ہیں کبھی ان کااستعمال ہاتھوں اور پائوں کو خوبصورت بنانے کے لئے کیاجاتاہے توکبھی انہیں بالوں پر لگاکر ان کی چمک اورخوبصورتی بڑھائی جاتی ہے مہندی ایک اچھے ہیئر کنڈیشنر کے ساتھ ساتھ بہترین ادویاتی خصوصیات سے بھی مزین ہے لیکن اس کے لئے مہندی کاخالص ہونا نہایت ضروری ہے بازار میں دستیاب مہندی کی تیار ی میں اکثر کیمیا وی اجزا کی آمیز ش ہوتی ہے اس لئے آپ کو اس امر میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔مہندی آگ سے جلے ہوئے کا بہترین علاج ہے
پیروں کے تلوئوں پرصبح وشام مہندی لگانے سے آنکھیں بیماری سے محفوظ رہتی ہیں ۔اگر مہندی کے پتے گرم کپڑوں میں رکھے جائیں توانہیں کیڑے نہیں کھاتے ۔مہندی کو اگر باقاعدگی سے ناخنوں پر لگایا جائے تویہ ان کو چمکدار خوبصورت اور مضبوط بناتی ہے ۔ناخن اگر ٹیڑھا ہوجائے تو مہندی کے پتے پیس کر مکھن کے ساتھ لگانے سے ٹھیک
ہوجاتاہے ۔مہندی لا پھول سونگھنے سے گرمی سے ہونے والا سر دردور ہوجاتاہے ۔
مہندی میں چائے کی پتی یاکا فی ملا کر اس میں شکر ڈال کر ابال لیں ۔اس میں لیموں کا رس یاسرکہ بھی شامل کرلیں ۔گرتے بال اورخشکی کے لئے یہ بہت مفید ہے ۔منہ میں چھالوں کیلئے مہندی کے چند پتے منہ میں رکھ کر آہستہ چبا ئیں اورپھر تھوک دیں۔