سیول (اے ایف پی )سمسنگ کے گلیکسی اسمارٹ فون کا نیا ما ڈل ایس ۔۵آج بین الا قوامی بازار میں پیش کیا گیا ۔کمپنی کو اپنے اس متعدد خوبیوں والے اسمارٹ فون سے کافی امید یں ہیں ۔ایس ۔۵کے جائزے سے نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ بازار میں سب سے عمدہ فون میں سے ایک ہے ۔لیکن گلیکسی سریز کے سابقہ اسمارٹ فون اور دیگر کمپنیوںکے فون سے الگ اس میں ایسی کوئی بہت خاص بات نہیں ہے ۔واضح رہے کہ سمسنگ اپنی مو بائل فون اکائی کے زور حال کے برسوں میں اچھا منافع کمارہی ہے ۔اور گزشتہ سال پوری دنیا میں فروخت ہوئے سبھی اسمارٹ فون نے سیمسنگ کی حصے داری ۳۰فیصد سے زیادہ رہی جو ایپل کے مقابلے تقریبا ًدو گنی ہے ۔لیکن منگل کو کمپنی نے پہلی سہ ماہی میں ۸۴۰۰ارب وان (۹۶ء۷ارب ڈالر )کا کاروباری منافع رہنے کا اندازہ ظاہر کیا جو سال در سال گراوٹ ظاہر کر تاہے ۔