چنئی (بھاشا)ہینڈ سیٹ کمپنی نو کیا کے چنئی کار خانے کے متعدد ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے اور اس درمیان کمپنی کے منیجروں نے ملازمین کے لئے رضاکارانہ سبکدوشی اسکیم (وی آر ایس )کی پیش کش کی ہے ۔کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ بین الاقوامی کمپنی کے طور پر نو کیا اپنے لائحہ عمل کا جا ئزہ لیتی ہے ۔تاکہ اپنے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے اور وقت پر پر وڈکٹس کی فراہمی کی جاسکے ۔اس عمل میں متعدد اسباب کا دھیان رکھا جاتاہے ۔مثلاًجس ملک میں کمپنی کا روبار کر رہی ہے وہاں ماحول کیسا ہے ۔کمپنی نے کہاکہ اسی طرح کے جائز ے کے بعد ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چنئی کا رخانے میں وی آر ایس کی پیش کش کی گئی ہے ۔کمپنی کے کہا کہ ایک ذمہ دار امپلائر کے طور پر نو کیا اپنے ایسے کا رخانہ ملازمین کو مالیاتی متبادل کی پیش کش کر رہی ہے ۔جن اس میں دلچسپی ہے ۔
بیان میں کہاگیاہے کہ اس پیکج کے ذریعہ ملا زمین کو کمپنی کے باہر نیا راستہ منتخب کرنے کا متبادل ملے گا ۔حا لانکہ فن لینڈ کی اس کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس میں یہ طے نہیں کیا ہے کہ کتنے ملازمین کو وی آر ایس دینا ہے کمپنی نے کہاکہ جو ملازم یہ متبادل لینا چاہے گا اسے یہ فراہم کر ائے جائے گا ۔فی الحال یہا
ں کمپنی کے ملازمین کی تعداد ۶۶۰۰ہے ۔حال میں نو کیا انڈیا امپلائز یونین سے منسلک ۳۰۰۰ملازمین نے اپنے حالات کی جانب مر کز ی وریا ستی حکومت کی توجہ راغب کر نے کے لئے ایک دن کی بھو ک ہر تال کی تھی ۔