کانگریس کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 10 سال میں کوئی کام نہیں کیا، اس لیے اس بار انہیں تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
براڑی علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ دہلی میں جھاڑو اور ہاتھ کے نشان کا اتحاد ہے اور کانگریس اس سیٹ پر الیکشن لڑ رہی ہے، اس لیے کانگریس کو جیتنے کے لیے اس اتحاد کو ووٹ دے کر منوج تیواری کی نااہلی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کی بڑی طاقت ہوتی ہے اور اسی کے نتیجے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو 10 سال میں پہلی بار کل اس علاقے کا دورہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی امیدوار منوج تیواری نے محسوس کیا ہے کہ چونکہ انہوں نے 10 سال میں کوئی کام نہیں کیا، اس لئے عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں، تو بوکھلاہٹ میں بی جے پی والے حملہ کرنے کے لئے مجھ پر غنڈے بھیج رہے ہیں۔