ڈبلن: آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس کا کہنا ہے کہ ہم اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتے ہیں، اس کیلیے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے مشاورت جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرش وزیراعظم نے کہاکہ مشرق وسطی،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے۔