رام اللہ: فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپے کے دوران سات فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ادھر اسرائیلی فوج نے بتایا کہ انہوں نے جنین میں شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ مزید نو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنین میں آپریشن شروع کیا گیا اور ان کی جھڑپیں مسلح افراد کے ساتھ جاری تھیں، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا کہ شہید کیے جانے والوں میں جنین سرکاری اسپتال کے سرجن، اسعید جبارین بھی شامل ہیں۔