دوسہ: راجستھان کے دوسہ ضلع کے لالسوت علاقے میں فوڈ پوازننگ کے سبب 107 افراد بیمار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے کے بلونا گاؤں میں بدھ کی رات تقریب کے دوران ان لوگوں نے مشری ماوا کھایا تھا۔

لالسوت کے چیف بلاک میڈیکل آفیسر (بی سی ایم او) ڈاکٹر پون جین نے بتایا کہ کل رات بلونا گاؤں میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔ ان لوگوں نے پروگرام میں مشری ماوا کھایا اور کچھ دیر بعد انہیں پیٹ میں درد، قے اور اسہال کی شکایت شروع ہو گئی۔ یکے بعد دیگرے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے والے افراد کو بلونا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا۔









