بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی طبیعت سنبھلنے پر انہیں احمد آباد کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے میچ کے سلسلے میں دو دنوں (21 اور 22 مئی) کے لیے احمد آباد میں تھے۔









