نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ پورنیما کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور سبھی کی خوشحالی اور امن کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بھگوان بدھ کی زندگی اور تعلیمات عالمگیر اہمیت کی حامل ہیں۔ ان کے سچائی، ہمدردی، عدم تشدد اور مساوات کے فلسفے نے ہماری تہذیب کے دھارے پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ہم بدھ پورنیما پرہم آہنگی، بھائی چارہ اور نیک زندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، “نمو بدھائے، بدھ پورنیما پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ بھگوان بدھ نے عدم تشدد، ہمدردی اور محبت کے ذریعے دنیا میں خوشی، امن اور ہم آہنگی کی تعلیم دے کر سماج کو ایک نئی سمت دی۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات پوری دنیا میں ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کی ترغیب دیتی رہیں گی۔