لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک لندن میں مہم سے قبل اسکائی نیوز کے صحافی کو باہر پھینکوا دیا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن کے وزیر اعظم رشی سونک کو ایکس سیل سینٹر میں مہم ریلی میں شرکت کرنا تھی، جبکہ یہ مہم لائیو ٹی وی پر لانچ ہونے جا رہی تھی۔تاہم اسکائی نیوز کے صحافی ڈیرن مک کیفرے کو سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے تقریب سے باہر نکال دیا گیا ہے۔









