تہران :ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا، ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور پرواز کے راستے سے نہیں ہٹا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے بارے پہلی رپورٹ جاری کر دی، حادثے سے تقریبا ڈیڑھ منٹ قبل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قافلے کے دیگر پائلٹوں سے رابطہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں یا اس سے ملتی جلتی اشیا کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
ابتدائی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی، واچ ٹاور اور پرواز کے عملے کے درمیان بات چیت میں کوئی مشکوک مسئلہ نہیں پایا گیا۔