سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔
حکام کے مطابق حج سیزن کے باعث 23 مئی سے 21 جون تک وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔ مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے پر موجود افراد فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
وزٹ ویزے پر حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزٹ ویزے پر موجود زائرین اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ کا سفر کرنے سے گریز کریں تا کہ سعودی عرب کے اصول و ضوابط کے تحت جرمانے سے بچ سکیں۔