مدھے پورہ، 27 مئی (یو این آئی) بہار میں ضلع مدھے پورہ کے بھراہی تھانہ علاقہ میں آٹو رکشا الٹنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ ضلع کے مرلی گنج تھانہ علاقہ کے تحت پڈوا نوتول پنچایت کے وشن پور گاؤں سے آٹو رکشا پر سوار نو افراد بھگیت کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے اتوار کی دیر رات ضلع سہرسہ کے کیمپ گولما جا رہے تھے۔
راستے میں مانک پور اسکول کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 107 پر آٹو رکشہ الٹ گیا۔ اس حادثہ میں وشن پور گاؤں کے رہنے والے ریتیا نند راجک، پون راجک اور 45 سالہ راگھونندن یادو شدید زخمی ہوگئے۔
آس پاس کے لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو مدھے پورہ صدر اسپتال لے جایا گیا، رگھونندن یادو کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے جے این کے ٹی میڈیکل کالج اسپتال ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ دیگر دو زخمی افراد مدھے پورہ صدر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔