اٹاوہ (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو بڑی کامیابی مل رہی ہے۔ تیسرے مرحلہ میں ہوئے چھ مقامات پر سماجوادی پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ ملک میں آئندہ حکومت تیسرے محاذ اور علاقائی پارٹیوں کے تعاون سے بننے جارہی ہے۔ مذکورہ باتیں ریاستی کابینہ کے سینئر وزیر شیوپال سنگھ یادو نے تکیہ واقع دیپو چودھری گارڈن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی صرف اترپردیش میں ہی نہیں مدھیہ پردیش ،راجستھان، بہار جھارکھنڈ وغیرہ میں بھی بہتر مظاہرہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل ایس پی اور بی جے پی کے درمیان ہے۔