سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت میں 7 دن کی توسیع کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اروند کیجریوال کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز دہلی کے وزیر اعلیٰ کی طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی مدت میں سات دن کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے کہا کہ چونکہ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ پہلے ہی محفوظ کیا جا چکا ہے، اس لیے کیجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کا تعلق مرکزی عرضی سے نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ کو جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے 10 مئی کو عبوری ضمانت دی تھی اور انہیں 2 جون کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا۔