ریاض: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی متاثرین کے خاندان کے 1000 افراد کی حج پر میزبانی کا شاہی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک اس پروگرام کے تحت 60,000 سے زائد حجاج کرام کی میزبانی کی جا چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے حج مہمانوں کے پروگرام کے نگران وزارت اسلامی امور انجام دیں گے، 88 سے زائد ممالک کے دیگر 13 سو عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخب نے کہا کہ یہ حکم سعودی قیادت کی دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، ان حاجیوں کی میزبانی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حج پروگرام میں ہر سال دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں، اس بار بھی فلسطینی شہدا کے لواحقین کو حج مہمان بنایا گیا ہے۔