قاہرہ: مصر میں لگژری پرفیوم برانڈز کے لیے بچوں کی بڑی تعداد سے مشقت کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھانے والی این جی او نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لگژری پرفیوم میں استعمال ہونے والے پھول چنبیلی کو چننے والوں میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔









