سری نگر، 29 مئی (یو این آئی) معاشرے سے منشیات کی بیخ کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت راج سنگھ ولد گوپی چند ساکن اگہار جتو پونگھٹ اودھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ ہمہامہ کو ائیر پورٹ سری نگر پر قائم سی آر پی ایف کی 35 بٹالین کے او سی ڈراپ گیٹ سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایک شخص مشکوک حالت میں گھوم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے اپنی شناخت راج سنگھ ولد گوپی چند ساکن اگہار جتو پونگھٹ اودھم پور کے طور پر ظاہر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے قریب 2.96 گرام فکی بر آمد کی گئی اور اس جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02CJ – 2343 بھی ضبط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔