ماسکو۔ 29 اکتوبر روس کیلئے چینی سیاحوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ روس خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں روس کیلئے چینی سیاحوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے سیاحت سے متعلق وفاقی ادارے روس ٹورزم کے سربراہ الیکساندررادکوو نے سماجی ایوان کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ اس سال روس کا سفر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ ویزا لئے بغیر ماسکو آنیو الے چینیوں کی تعداد میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سینٹ پیٹرز برگ میں یہ شرح 99فیصد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین کے افراد آپس میں کاروباری تعاون بھی بڑھا رہے ہیں واضح رہے کہ ماہ دسمبر کے شروع میں بیجنگ میں سرمایہ کاری سے متعلق ایک بڑی نمائش متوقع ہے جس میں سیاحت سے متعلق وفاقی ادارے روس ٹورزم بھی حصہ لے گا تاکہ سیاحت سے وابستہ پروجیکٹ متعارف کراسکے ۔