امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا جانا قانون کی فتح قرار دیدیا۔گزشتہ روز نیو یارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش اداکار اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے لیے رقم کی ادائیگی سے متعلق تمام 34 الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا تھا۔







