ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللّہ سید علی خامنہ ای کا ایرانی انقلاب کے بانی اور سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ روح اللّٰہ خُمینی کی برسی کے موقع پر تہران میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج اختتام ہورہا ہے۔









