ایران، چین اور روس نے بدھ کی صبح ایک مشترکہ بیان میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی پابندی پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے مندرجات اب بھی معتبر ہیں۔ تینوں ممالک نے اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور اپنے وعدے کے اب بھی پابند ہیں۔
تہران، ماسکو اور بیجنگ نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا ہے کہ معاہدے کو دوبارہ احیاء کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی لیکن امریکہ اور یورپی ممالک نے اپنا راستہ جدا کرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک کو معاہدے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔