لکھنؤ۔ریاست میں لوک سبھا عام انتخابات ۔۲۰۱۴ کو غیر جانبدارانہ اور پر امن طریقہ سے پولنگ کرانے کے مقصد سے فلائنگ اسکوائڈ کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں آج ۶۷ ؍اسلحے ،۷۹؍کارتوس،۱۸؍بم برآمد کئے گئے ۔پولیس صدر دفتر لکھنؤ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک کل۳۷۰۶؍اسلحے ،۶۱۸۲؍کارتوس ،۱۲۳۳؍کلو دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ ۳۲۲؍بم برآمد کئے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ اب تک کل۵۷ء۱۰؍کڑورروپیہ ضبط کئے گئے ہیں۔چیف الیکشن افسر جناب امیش سنہا نے بتایا کہ ریاست میں نظم و نسق بنائے رکھنے اور امن وامان کے ساتھ ووٹنگ کرانے کے مقاصد سے گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں محکمہ آبکاری ،محکمہ انکم ٹیکس اور محکمہ پولیس کے ذریعہ کی گئی کاروائی کے تحت آج۴۵۹۵؍لیٹر منشیات ضبط کی گئی ہے جس میں۴۲۴۴؍لیٹر دیسی ،۳۱۵؍لیٹر غیر ملکی منشیات اور ۳۶ لیٹر بیئر ضبط کی گئی ہے۔اس طرح اب تک کل ۲۱۷۷۹۷؍لیٹر منشیات ضبط کی گئی ہے