این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ این ڈی اے نے ہمیشہ ملک کو بدعنوانی سے پاک، اصلاحات پر مبنی مستحکم حکومت دی ہے۔ کانگریس کی قیادت والی یو پی اے نے اپنا نام بدل دیا لیکن وہ اپنی بدعنوانی کے لیے مشہور ہیں۔ نام بدلنے کے بعد بھی ملک نے انہیں معاف نہیں کیا، ملک نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔









