لکھنؤ: شدید گرمی کے دوران محفوظ ٹرین آپریشن اور مسافر سہولیات کی توسیع کے مدنظر شمال مشرقی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کے ڈویژن ریل منیجر آدتیہ کمار نے ایڈیشنل ڈویژن ریل منیجر انفرا راجیو کمار اور ایڈیشنل ڈویژن ریل منیجر آپریشن وکرم کمار اور برانچ افسران کے ساتھ گومتی نگر ریلوے اسٹیشن یارڈ کامعائنہ کیا۔
معائنہ کےد وران ڈویژن ریل منیجر نے گومتی نگر اسٹیشن واقع پینل روم کا معائنہ کیا اور پوائنٹ و کراسنگ رجسٹر ، آرڈر رجسٹر اور کاشن آرڈر رجسٹر وغیرہ کو دیکھا۔
ڈویژن ریل منیجر نے پش ٹرالی کے ذریعہ سے گومتی نگر ملہور کے درمیان گومتی نگر یارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے یارڈ کے کورو ، پوائنٹ اور کراسنگ ، ریل لائن اور گومتی نگر ڈپو واقع سک لائن میں ہونےو الے منٹننس کے کاموں کا بھی گہرائی سے معائنہ کیا۔