قرون وسطیٰ دور کے ہتھیاروں کا استعمال کرکے اسرائیلی فوج تنقید اور تضحیک کے نشانے پر آگئی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جھاڑیاں جلانے کیلئے منجنیق سے آگ کے گولے پھینکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ والےجنوبی لبنان میں جھاڑیوں میں چھپ کر اسرائیلی علاقوں پر راکٹ فائر کرتے ہیں۔منجنیق کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسرائیلی عوام میں شدید غصے کی لہر ہے، کئی اسرائیلی شہریوں نے ویڈیو شیئر کرکے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ منجنیق سرحد پر تعینات ریزرو فوجیوں نے تیار کی تھی۔ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ویڈیو ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے پہلے کی ہے۔
اسرائیلی شہری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ منجنیق سے اسرائیلی فوج جلد حزب اللّٰہ کو تباہ و برباد کردے گی۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر یقین ہوگیا اسرائیلی فورسز شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔