سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے تصدیق شدہ صارفین کے بعد اب عام صارفین کے لیے بھی ’پرائیوٹ لائکس‘ کا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اب تمام ایکس صارفین اپنی پسند کو دیگر صارفین سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایکس کی انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے بھی ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
ایکس انجینئرنگ ٹیم کے مطابق رواں ہفتے سے تمام صارفین کی پرائیویسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے لائکس کو پرائیوٹ کر رہے ہیں، جس کے بعد صارف کو تو معلوم ہوگا کہ اس نے کن کن کی، کس کس پوسٹ کو لائک کیا ہے لیکن دیگر ایکس صارفین یہ نہیں جان سکیں گے کہ ایکس کی کسی مخصوص پوسٹ کو کس کس نے لائک کیا ہے۔
ایکس نے صارفین کے ’لائکس‘ پوشیدہ کرنا شروع کر دیئے
ایکس انجینئرنگ ٹیم کے مطابق تاہم، صرف پوسٹ شئیر کرنے والے صارفین یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی پوسٹس کو کس نے پسند کیا ہے۔
ایکس’پرائیوٹ لائکس‘ کا فیچر کیوں متعارف کروا رہا ہے؟
ایکس نے تصدیق شدہ صارفین کے لئے ’پرائیویٹ لائکس‘ کا نیا فیچر متعارف کرادیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کےمطابق اگرچہ صارفین اب بھی ایپ میں اپنی پسند کی گئی پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہ لائکس دوسروں کو نظر نہیں آئیں گے۔
ان کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین آزادی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مواد کی ایک وسیع رینج کے ساتھ انٹرایکٹ کرسکیں گے۔