سہارنپور: نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے یوپی کے سہارنپور میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے بی ایس پی کے قانون ساز کونسل کے سابق رکن (ایم ایل سی) محمد اقبال کی گلوکل یونیورسٹی کی 121 ایکڑ زمین اور تمام عمارتوں کو ضبط کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق، ای ڈی محمد اقبال کے 4440 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے ہیں۔









