مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کے مقدس مقامات پر شدید بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے اس خطے کو بہت زیادہ راحت ملی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارش سے موسم کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عازمین حج نے بارش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے جس سے مناسک حج کے لیے آرام دہ اور خوشگوار ماحول فراہم مل گیا ۔
مقدس شہر مکہ کے اندر کئی علاقوں بشمول آس پاس کے علاقوں میں بھی کافی بارش ہوئی ہے جس سے اس مقدس وقت کے دوران روحانی ماحول میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
موسم میں اچانک تبدیلی کا مقامی باشندوں اور عازمین حج دونوں نے خیر مقدم کیا ہے، جو حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
گلف نیوز نے رپوٹ کیا کہ دنیا بھر سے مسلمان عازمین گرم مہینوں سے 17 سال کے وقفے سے پہلے اگلے سال آخری موسم گرما کا حج کریں گے۔