آزاد نے متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نہ صرف احتجاج کرکے پرامن طریقے سے بیٹھے گی بلکہ اتر پردیش کی انتخابی سیاست میں مرکزی دھارے میں داخل ہوگی۔
آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کے صدر اور نگینہ لوک سبھا حلقہ سے نومنتخب رکن پارلیمان چندر شیکھر آزاد نے منگل کو خبردار کیا کہ اگر اتر پردیش میں دلتوں اور کمزور طبقات کے خلاف مبینہ طور پر ہو رہے مظالم کو بند نہیں کیا گیا تو سماج کے تمام محروم طبقے احتجاج کریں گے۔ ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔
علی گڑھ میں حال ہی میں ایک دلت نوجوان کے قتل کے خلاف منعقدہ دھرنے میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ یکم جون کو دلت نوجوان گورو (22) کا اغوا اور قتل ایک منصوبہ بند واقعہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرنے والے کچھ پولیس اہلکاروں نے اس معاملے میں غفلت برتی ہے اور انہیں سزا ملنی چاہئے۔ آزاد نے الزام لگایا کہ اگر گورو کے اغوا کے فوراً بعد پولیس کارروائی کرتی تو وہ زندہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پورے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آزاد نے متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نہ صرف احتجاج کرکے پرامن طریقے سے بیٹھے گی بلکہ اتر پردیش کی انتخابی سیاست میں مرکزی دھارے میں داخل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست میں آنے والے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی جس میں ضلع کی کھیر اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب بھی شامل ہیں۔