تہران: ایران کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور ریکٹر اسکیل پر شدت 9۔4 ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی صوبے کاشمر میں آیا۔ کاشمر کے گورنر حاجت اللہ کے مطابق زلزلے سے شہری اور دیہی علاقوں میں پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔









