ایران کے مرکزی بینک نے اگلے ماہ سے جزیرہ کیش میں ایرانی کرنسی ریال کو آزمائشی طور پر ڈیجیٹل شکل میں استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سینٹرل بینک آف ایران کے مطابق ابتدائی مطالعاتی مراحل سے گزرنے کے بعد، ڈیجیٹل ریال پروجیکٹ کی تیاری کو دو سال قبل مرکزی بینک کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا۔منی اینڈ کریڈٹ کونسل سے ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد گزشتہ سال اس پری ٹیسٹ مرحلے پر عمل درآمد شروع کیا گيا تھا۔
سینٹرل بینک آف ایران کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ابتدائی طور پر کیش جزیرے میں شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت اس علاقے میں بینک صارفین اور سیاح حضرات کریڈٹ کارڈ یا کرنسی استعمال کیے بغیر ڈیجیٹل طریقے سے ادائيگی کرسکتے ہیں۔