دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی 10 بلند ترین عمارتیں کون سی ہیں؟ اور کیا ان ٹاپ 10 عمارتوں میں کسی ہندوستانی عمارت کا نام شامل ہے یا نہیں؟واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں ہندوستانی عمارتیں ٹاپ 10 تو دور ٹاپ 100 میں بھی شامل نہیں ہیں ۔
دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی بات کریں تو چین کی پانچ اور ملائیشیا، سعودی عرب، امریکہ اور جنوبی کوریا کی ایک ایک عمارت ٹاپ 10 میں شامل ہے۔
کونسل آن ٹال بلڈنگز اربن ہیبی ٹیٹ کے مطابق برج خلیفہ کو دنیا کی بلند ترین عمارت تصور کیا جاتا ہے۔ جو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں موجود ہے۔
ملائیشیا کی مرڈیکا 118 بلند ترین عمارتوں میں دوسرے نمبر پر ہے یہ عمارت 118 منزلہ ہے جس کی اونچائی 678.9 میٹر ہے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چین کی شنگھائی ٹاور بلڈنگ کا نام آتا ہے۔ اس عمارت میں 128 منزلیں ہیں اور اس کی اونچائی 632 ہے۔
اس کے بعد سعودی عرب میں موجود رائل کلاک ٹاور کا نام آتا ہے۔ اس 120 منزلہ عمارت کی اونچائی 601 میٹر ہے۔ چین کا پنگ این فنانس سینٹر اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
اس عمارت میں 115 منزلیں ہیں اور اس کی اونچائی 599.1 میٹر ہے۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر لوٹے ورلڈ ٹاور کا نام آتا ہے جو کہ جنوبی کوریا کی ایک عمارت ہے۔ اس 123 منزلہ عمارت کی اونچائی 541.3 میٹر ہے۔ امریکہ کی بلند ترین عمارت ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا نام اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آتا ہے اور اس 94 منزلوں والی عمارت کی اونچائی 541.3 میٹر ہے۔
اس فہرست میں چین کے گوانگژو سی ٹی ایف فنانس سینٹر کا نام آٹھویں نمبر پر ہے۔ نویں نمبر پر چین کی ہی عمارت، تیانجن سی ٹی ایف فنانس سینٹر ہے۔ اس کے بعد چین میں موجود سی آئی ٹی آئی سی ٹاور کی عمارت کا نام اس فہرست میں دسویں نمبر پر آتا ہے جس کی اونچائی 527.7 میٹر ہے اور اس عمارت کی 109 منزلیں ہیں۔