قومی مجلس اتحاد کو 1984 میں رجسٹر کیا گیا، ایک اسکول کا قیام 1987میں جس کا آغاز ممبئی کے جھگی بستی کے صرف 34 طلباء کے ساتھ ہوا تھا۔ یہ ادارہ معمولی فیس پر معیاری اُردو میڈیم سے تعلیم فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔
ایک وقت اپنے عروج کے زمانے میں الاتحاد اُردو ہائی اسکول میں تقریباً 3300 طلباء تھے جن میں سے کئی گریجویٹ ڈاکٹر اور انجینئر بن کر فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ لیکن انگریزی میڈیم اسکولوں کی کثرت اور انکی طرف سے پیش کی جانے والی مسابقت، علاقوں کے باشندوں کی آمدنی میں اضافہ کے باعث اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم میں تعلیم دلانے کرنے کی استطاعت جس کے سبب الاتحاد اسکول میں داخلوں میں کمی واقع کی ہے۔ اس سینتیس سالہ پرانے ادارے کو جونیئر کالج اور فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر وُسعت دے دی گئی ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے غریب ترین لوگوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔
میں اسکول کے عملے اور انتظامیہ کے علاوہ جناب سہراب علی خان (نائب صدر)، جناب امتیاز شیخ (جوائنٹ سیکریٹری) اور ڈاکٹر امجد چودھری (ایگزیکیوٹو ممبر) کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی محنت اب ان بہترین نتائج میں ظاہر ہوئی ہے۔ بہر حال ہمیں اس ادارے کو برقرار رکھنے، اُردو میڈیم تعلیم کی بقا اور ہر علاقے میں اس طرح کے اداروں کی اشد ضرورت ہے تاکہ تعلیم کو پھیلانے میں مدد مل سکے کیونکہ یہی واحد ذریعہ ہے جو ذہنوں کو روشن کر سکتا ہے اور زندگی کے معیار کو بلند کر سکتا ہے۔
محمد مجاہد سیّد
جنرل سیکریٹری
قومی مجلس اتحاد
گلشن نگر
جوگیشوری (مغرب)
ممبئی 102