ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ایران نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ اپنا اور لبنان کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔









