فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار علی اصغر نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا۔
نامور کامیڈین کپل شرما کے شو ‘کامیڈی نائٹس وِد کپل’ میں دادی کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جوکہ دورانِ حج لی گئی تھیں۔









