اس معاملے میں کارروائی اور جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف پجاری نے رام مندر کی تعمیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں رام للا کی مورتی ہے وہاں پہلی بارش کے بعد پانی کا رساو شروع ہو گیا ہے۔
رام جنم بھومی مندر کے عظیم الشان افتتاح کو ایک سال بھی نہیں گزرا ہے کہ مندر میں پانی کے رساؤ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ عظیم مندر کے پروہت آچاریہ ستیندر داس نے کہا ہے کہ پہلی بارش کے بعد مندر کی چھت ٹپکنے لگی۔ جس کی وجہ سے رام مندر کی تعمیر پر تشویش بڑھ گئی ہے۔
رام مندر کے جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف پجاری نے کہا کہ جولائی 2025 تک تعمیر مکمل ہونا ناممکن ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں تو وہ انہیں قبول کرتے ہیں۔
اس معاملے میں کارروائی اور جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف پجاری نے رام مندر کی تعمیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں رام للا کی مورتی ہے وہاں پہلی بارش کے بعد پانی کا رساو شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو ڈھانچہ بنایا گیا ہے اس پر توجہ دینا ضروری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس میں کیا مسائل ہیں اور انہیں ایک دو دن میں حل کر لیا جائے۔ چیف پروہت نے مزید کہا کہ اگر مسئلہ جلد حل نہیں کیا گیا تو بارش تیز ہونے پر پوجا کرنا مشکل ہو جائے گا۔










