کیرالہ اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ سرکاری طور پر ریاست کا نام ‘کیرالہ’ سے بدل کر کیرلم کر دے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ریاستی اسمبلی نے یہ قرارداد منظور کی ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے پہلے کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد کچھ تکنیکی تبدیلیاں تجویز کی تھیں۔







