رہبر انقلاب اسلامی نے عوام سے اٹھائيس جون کے صدارتی الیکشن میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آپ کی حداکثر شرکت اسلامی جمہوری نظام اور خود آپ کی سربلندی و سرافرازی کے اسباب فراہم کرے گی۔
عیدغدیر کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اٹھائیس جون کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیا کہا کہ امید ہے کہ ایرانی عوام اس الیکشن میں بھی سرافراز و سربلند رہیں گے۔
آپ نے انتخابات میں عوام کی حداکثر مشارکت پر زور دیا اور فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور اور حداکثر مشارکت دشمںوں کے مغلوب ہونے کے اسباب فراہم کرتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہوگا تو دشمنوں کی زبان بند ہوجائے گی۔
آپ نے عوام سے سفارش کی کہ عوام انتخابات ميں بھرپور مشارکت اور صالح ترین امیدوار کو ووٹ دیں۔آپ نے اسی کے ساتھ بیرونی طاقتوں سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے توفیق الہی سے اب تک ثابت کیا ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت کا سہارا لئے ترقی و پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام آئندہ بھی کسی بھی بیرونی طاقت اپنے مسائل ميں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ آپ نے فرمایا کہ اسی کے ساتھ صدارتی امیدواروں کومخاطب کرکے فرمایا کہ اپنے خدا سے عہد کریں کہ الیکشن جیت گئے تو اپنی حکومت میں انہیں لوگوں کو شامل کریں گے جو دیندار ہوں، اسلامی انقلاب، نظام اسلامی اور اس راستے پر یقین رکھتے ہوں جو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ہمیں دکھایا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے امیدواروں سے فرمایا کہ اگر آپ نے اپنے خدا سے یہ عہد کیا تو آپ کی انتخابی مہم بھی حسنہ میں شمار ہوگی۔