لکھنؤ: آرایل بی اسکول کے پاس خاتون سے چین لوٹ کی واردات انجام دینے والے زیورات کاریگروں کو وکاس نگرپولیس نے گرفتارکیاہے۔
لوٹے والوں کے پاس سے زیورا ورواردات میں استعمال ہوئی موٹرسائیکل برآمدہوئی ۔ڈی سی پی شمال ابھیجت آرشنکر نے بتایاکہ 10جون کو وکاس نگرباشندہ جیونتی جوشی کے ساتھ چین لوٹ کی واردات ہوئی تھی ۔
فوٹیج کی مددسے بدمعاشوں کی پہچان کی گئی ہے ۔منگل کو سکریڑیٹ کالونی کے پاس سے فیض اللہ گنج باشندہ شواشینی اورجانکی پورم باشندہ ابھیشک سونی کو پکڑاگیاجن کے پاس سے لوٹی ہوئی چین اورواردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ملی ۔پوچھ گچھ میں بتایاکہ وہ لوگ زیورات کاریگرہیں ۔
گزشتہ کچھ وقت سے کام ٹھیک طریقے سے نہیں چل رہاتھاجس کی نتیجے میں چین لوٹ کی واردات انجام دینے لگے ۔