ایران میں چودہویں صدارتی انتخابا ت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔
ایران میں 2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔









