لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لودھی سماج کے قومی صد ر برج کشور سنگھ لودھی نے لکھنؤ پارلیمانی نشست کی امیدوارریتا بہوگنا جوشی کو زبردست ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی تمام مذاہب
اور طبقوں کی یکساں نمائندگی کرتی ہے اور تمام طبقوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے۔ کانگریس پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے وابستہ ہے اور اس کی حمایت کر کے ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کنڈری رکاب گنج وارڈ کے کارپوریٹر برج کشور سنگھ نے بھی اپنے سیکڑو ں ساتھیوں کے ساتھ کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ ڈاکٹر جوشی نے سمن اپادھیائے کے ذریعہ منعقد خاتون کارکنان کے جلسہ میں بھی شرکت کی اور خواتین سے تیس اپریل کو ہونے والے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے گوپا ل کشیپ اور شیو راج بہادر تھاپا کے ساتھ پد یاتراکر کے مقامی افراد سے رابطہ قائم کیا اور کانگریسی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ پد یاترامیں ڈاکٹر نیرج بورا، محمد امین، گیان پرکاش رائے ، مسز چندر کالی اور سشیلا شرما وغیرہ موجود تھیں۔