لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ریاست میں پارلیمانی انتخاب کو پُر امن اور غیر جانبدارانہ کرانے کے سلسلہ میں فلائنگ اسکوائڈ کے ذریعہ چلائی گئی مہم میں ۵۷ ناجائز اسلحے اور ۵۵۹ کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس صدر دفتر لکھنؤ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک کل ۳۷۶۳ ناجائز اسلحے ، ۶۲۶۷ کارتوس، ۱۲۳۳ کلو آتش گیر مادہ کے علاوہ ۳۲۲ بم برآمد کئے گئے۔ انکم ٹیکس محکمہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک کل ۵۷ء۱۰ کروڑ روپئے ضبط کئے گئے۔ چیف الیکشن افسر امیش سنہا نے بتایا کہ ریاست میں قانو نی نظام بنائے رکھنے اور پُر امن اور غیرجانبدارانہ انتخاب کرانے کی غرض سے گزشتہ ۲۴ گھنٹے میں آبکاری ، انکم ٹیکس اور محکمہ پولیس کے ذریعہ کی گئی کارورائی میں ۳۶۰۵ لیٹر شراب ضبط کی گئی۔