ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، چونکہ مذکورہ چھاپے کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لیے یہ معاملہ مشکوک معلوم ہوا اور مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسران نے اس کی جانچ کی۔
دہلی کے شکر پور علاقے میں ایک ہوٹل کے کمرے میں بغیر پیشگی اجازت کے چھاپہ مارنے پر لکشمی نگر تھانے کے اسٹیشن انچارج سمیت چار پولیس افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ لکشمی نگر پولس تھانہ کے پولیس انسپکٹر پرکاش رائے نے 29 مئی کو شکر پور علاقہ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں چھاپہ مارا تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، چونکہ مذکورہ چھاپے کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لیے یہ معاملہ مشکوک معلوم ہوا اور مشرقی ضلع کے سینئر پولیس افسران نے اس کی جانچ کی۔ تحقیقات کی بنیاد پر معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے شکرپور پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 388 اور 120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔