پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں لی جانے والی دنیا کی پہلی تصویر جس نے کسی جگہ کے منظرکو ایک تصویر میں قید کرلیا، یہ تصویر سیاہ اور سفید لاوارث شہر کی ہے، جو تقریبا 1838 یا 1837 میں لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی پہلی تصویر فرانسیسی فوٹوگرافر لوئس ڈیگویرے نے لی جو ابتدائی دنوں سے اپنی تصاویر کے لیے مشہور تھے، کہا جاتا ہے کہ اس وقت تصویر لینے میں تقریبا 10 منٹ کا وقت درکار ہوتا تھا۔
تصویر میں پیرس کا ایک مشہور علاقہ بولیورڈ ڈو ٹیمپل دکھایا گیا ہے، اس تصویر میں دکھائی دینے والی جگہ ویران لگ رہی تھی اور صرف دو افراد ہی نظر آ رہے تھے لیکن وہاں دیگر افراد بھی تھے لیکن وہ اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے کہ سلورپلیٹ میں نظر نہیں آ رہے تھے۔