صیہونی فوج نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ میں مزید فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے چوبیس گھنٹے کے دوران دو وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں تئیس فلسطینی شہید اور اکیانوے دیگر زخمی ہوئے۔








